Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 390|Reply: 0

سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-6 01:27:04 | Show all posts |Read mode
  

ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں ایک بڑی اور کلیدی کامیابی حاصل کی ہے اور ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جو لبلبے کے بِیٹا خلیوں، جو انسولین پیدا کرتے ہیں، کو نقصان سے بچانے کے قابل بناتا ہے۔

یہ دریافت ذیابیطس کے علاج میں نئی حکمت عملی کی راہ کھولتی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 500 ملین سے زائد افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں۔

یہ دریافت امیونو اینڈوکرائنولوجی، ڈائیبٹس اینڈ میٹابولزم لیبارٹری کنسیٹ آسٹرل کے محققین نے کی اور اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی مارسیلو جے پیرن نے کی۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ یہ خلیات معتدل دباؤ کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں اور ایسے حملوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں جو عام طور پر انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔

ذیابیطس کی بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب بِیٹا خلیوں کو نقصان پہنچے یا وہ تباہ ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم اتنی انسولین پیدا نہیں کر پاتا جو خون میں شوگر کو قابو میں رکھتی ہے۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مدافعتی نظام ان خلیوں پر حملہ کرکے انہیں مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے، جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں موٹاپے، مسلسل سوزش اور زیادہ شوگر کی وجہ سے پیدا ہونے والا دباؤ بتدریج ان خلیوں کو کمزور کر دیتا ہے۔

تحقیق اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ خلیوں کو کسطرح کم سطح کی سوزش کی تربیت دی جاسکتی ہے تاکہ وہ زیادہ نقصان کے خلاف مزاحمت کر سکیں، اس سے علاج کی ایسی حکمتِ عملی تیار کرنے کا طریقہ مل سکتا ہے جو خلیوں کو محفوظ رکھ سکے اور بیماری کی رفتار کو سست کر سکیں۔

محققین کے مطابق یہ دریافت جرنل سیل ڈیتھ اینڈ ڈیزیز میں شائع ہوئی ہے اور 20 سالہ تحقیق کا نچوڑ ہے اس سے ایسا علاج  ممکن ہوسکے گا جو بِیٹا خلیوں کی حفاظت کریں اور ایک ایسی میٹابولک بیماری کے بہتر انتظام میں مدد دیں جس کے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر صحت اور معاشی اثرات ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:38 GMT+5 , Processed in 0.048113 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list