Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 95|Reply: 0

ڈاکٹر معظم علی خان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے وائس چانسلر مقرر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-6 02:45:11 | Show all posts |Read mode
  ڈاکٹر معظم علی خان۔فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں قائم واحد صوبائی سرکاری جامعہ  گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈاکٹر معظم علی خان پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تلاش کمیٹی نے گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔  

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر معظم علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

جب کہ میر پورخاص کیمپس کے سابق پی وی سی اور آئی بی اے سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امام الدین کھوسو کو دوسرے اور آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر محمد شاہ کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے لیے 164 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 130 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور امیدواروں کے انٹرویوز کئی روز تک جاری رہے۔  

ان تین ناموں کو انٹیلیجنس کلیئرنس کے لیے ملک کی تین معتبر ایجنسیوں کو بھیجا گیا تھا جن کی کلیئرنس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے نمبر پر آنے والے معظم علی خان کو بطور وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:51 GMT+5 , Processed in 0.048277 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list