Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 319|Reply: 0

راکھی ساونت کی ’’پیاری مریم‘‘ کے انتقال پر خانہ کعبہ میں دعا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-6 21:36:47 | Show all posts |Read mode
پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’پیاری مریم‘ کے انتقال پر راکھی ساونت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستانی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد اُن کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور زیادہ خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔

پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں لاکھوں صارفین پسند کرتے تھے۔ مریم کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے پرستاروں اور ڈیجیٹل کمیونٹی کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ متعدد اداکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بالی اوڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت کو پیاری مریم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ عمرہ کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔ راکھی ساونت نے مریم کے لیے دعا کی اور کہا ’’میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔‘‘
  @rakhisawantofficial

🥲🥲🥲 original sound - Rakhi Sawant Official


سوشل میڈیا پر صارفین راکھی ساونت کے اس جذبے کی تعریف کر رہے ہیں اور پیاری مریم کے لیے دعا گو ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مریم کی اچانک جدائی سمجھ سے باہر ہے اور وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئیں جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:39 GMT+5 , Processed in 0.046169 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list