Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 647|Reply: 0

4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-7 02:48:21 | Show all posts |Read mode
  چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد  

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام سے اربوں روپے لیے گئے، ان کا حساب کون دے گا؟

اپنے بیان میں ڈاکٹر فواد نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کراچی کے عوام سے 20 ارب روپے بل کی مد میں جمع کیے، کے ایم سی چار ارب روپے سے زائد میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کر رہی ہے مگر گٹر پر ڈھکن لگانے کے لیے پیسے نہیں۔

چیئرمین گلشن اقبال نے کہا کہ اختیار دیتے نہیں ذمے داری لیتے نہیں ! گلشن ٹاؤن اب تک اپنے بجٹ سے کروڑوں روپے پانی، سیوریج اور گٹر کے ڈھکن پر لگا چکا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ جہاں واقعہ پیش آیا وہ کے ایم سی کے ماتحت ہے، یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی ہے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، ذمہ داری بھی ان کی ہے، ریڈ لائن کا معاہدہ بھی کے ایم سی نے کیا۔   
کراچی: گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمے داری سے بری الذمہ قرار دے دیا   

ڈاکٹر فواد نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، کراچی ایک اتھارٹی کے تحت چلایا جائے،  حادثات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات لینے کیلئے متحد ہوں۔

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے کہا کہ میئر کراچی نے دو سال میں ٹاؤن چیئرمینوں کو کتنی بار اعتماد میں لیا؟ میئر کراچی مسائل پر مشترکہ منصوبہ بندی کیلئے تمام چیئرمین کو ساتھ بٹھائیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:38 GMT+5 , Processed in 0.069709 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list