Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 542|Reply: 0

پینٹون نے ’کلاؤڈ ڈانسر‘ کو 2026ء کا رنگ قرار دے دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-8 20:24:14 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

رنگوں کے عالمی ادارے، مشہور کمپنی پینٹون (Pantone) نے 2026ء کے لیے ’کلاؤڈ ڈانسر‘  کو سال کا رنگ منتخب کر لیا ہے۔  

’کلاؤڈ برسٹ’ ایک خوبصورت، سفید اور ہلکا نیلا آہنگ والا رنگ ہے جو دیکھنے میں تازگی اور تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔

پینٹون کے مطابق یہ پرسکون اور روشن رنگ ایک بےچین اور شور زدہ دنیا میں سکون، ٹھہراؤ اور خاموشی کی علامت ہے۔  








اس کی ملائم جھلک ذہنی تخلیقی آزادی اور اندرونی سکون کو ابھارتی ہے جبکہ ماحول میں ہلکے پن کا احساس پیدا کرتی ہے۔

’کلاؤڈ ڈانسر‘ کو ایسا رنگ قرار دیا گیا ہے جو ہر طرح کی مصنوعات اور جگہوں میں ہم آہنگی پیدا کرسکتا ہے۔  

یہ تنہا استعمال ہو یا دیگر رنگوں کے ساتھ، دونوں صورتوں میں نرم اور دلکش کنٹراس تخلیق کرتا ہے۔

سفید رنگ کا یہ شیڈ ہلکے اور ملائم محسوس ہونے والے رنگوں کے ساتھ مل کر مزید حسین لگتا ہے۔

واضح رہے کہ پینٹون کمپنی ہر سال کے لیے رنگ کا انتخاب کرتی ہے، یہ انتخاب  عالمی ماہرین کی ٹیم کی جانب سے کیا جاتا ہے جو ڈیزائن، ٹیکنالوجی، ثقافتی رجحانات اور تخلیقی شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد اگلے سال کے لیے نمایاں رنگ کا انتخاب کرتی ہے۔  

1999ء سے اب تک ہر سال ایک منفرد رنگ کو ’کلر آف دی ایئر‘ کے طور پر اعلان کیا جاتا ہے۔   

2026ء کے لیے منتخب کیا گیا رنگ واضح کرتا ہے کہ دنیا خاموشی، سادگی اور ذاتی اظہار کے نئے رجحان کی طرف بڑھ رہی ہے اور ’کلاؤڈ ڈانسر‘ اسی نئے موڈ کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:41 GMT+5 , Processed in 0.047449 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list