Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 473|Reply: 0

بھارت: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتیں، بدقسمت خاندان کے 4 افراد شامل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 00:18:15 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے افراد میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں، مرنے والوں میں دہلی کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے آرپورا علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک معروف نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں 20 عملہ کے ارکان جبکہ پانچ سیاح شامل تھے۔ سیاحوں میں سے چار دہلی کے ایک ہی خاندان کے افراد تھے، جو طویل انتظار کے بعد گوا کی سیر پر آئے تھے۔

بھوانا جوشی جو اس سانحے کی واحد زندہ بچ جانے والی خاندان کی رکن ہیں، شدید صدمے میں ہیں۔ آگ لگنے کے وقت وہ اپنے شوہر ونود جوشی اور تین بہنوں کملہ، انیتا اور سروج کے ساتھ ’برچ بائی رومیو لین‘ نائٹ کلب میں موجود تھیں۔   
میں گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعے میں زندہ ہوں، یہی کافی ہے: غیر ملکی ڈانسر

قازقستان سے تعلق رکھنے والی پروفیشنل ڈانسر کرسٹینا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’زندہ بچ جانے پر اللّٰہ کی شکر گزار‘ ہیں، اور ایک عملے کے رکن کی بروقت وارننگ نے ان کی جان بچائی۔   

بھوانا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد لگنے والی آگ کے دوران ہجوم کے دھکے سے وہ باہر جا گریں اور یوں ان کی جان بچ گئی، مگر ان کے قریبی عزیز اندر ہی پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانیوالی بھوانا نے بتایا کہ نائٹ کلب میں سو سے زائد افراد رقص کر رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور شعلے بلند ہونے لگے۔   
بھارت: کینیڈا سے ڈی پورٹ خاتون نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ روپندر کور کو اس کے مبینہ عاشق ہرکنول پریت سنگھ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر گرووندر سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔   

پولیس کے مطابق ابتدائی شبہ گیس سلنڈر پھٹنے کا ہے، تاہم ایک سیاح نے دعویٰ کیا کہ ڈانس پرفارمنس کے دوران آتشبازی چلائی گئی، جو ممکنہ طور پر آگ کی اصل وجہ ہے۔

فائر آفیسر کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، کیونکہ متعدد افراد، خاص طور پر عملہ، گراؤنڈ فلور پر پھنس گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان گزشتہ جمعہ کو گوا آیا تھا اور اگلے دن دہلی واپس جانا تھا۔ اتوار کی صبح دہلی میں موجود رشتہ داروں کو دل دہلا دینے والی خبر ملی، جس کے بعد وہ فوراً گوا پہنچے اور رات تک لاشوں کی شناخت کرلی۔ تمام میتیں پیر کی صبح دہلی منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب گوا پولیس نے کلب کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے اور گرفتاری کیلئے ٹیمیں دہلی روانہ کردی گئی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:20 GMT+5 , Processed in 0.054272 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list