Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 651|Reply: 0

ایئر فرائیر بمقابلہ اوون: کھانا پکانے کے لیے کونسا آپشن بہتر؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 17:12:03 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

صحت مند طرزِ زندگی کے خواہشمند افراد کے لیے کم تیل میں کھانا پکانا ایک اہم ترجیح بن چکا ہے جبکہ کچن میں استعمال ہونے والے جدید برقی آلات نے یہ عمل آسان بنا دیا ہے، خصوصاً اوون اور ایئر فرائیر  نے جو روایتی فرائنگ کے مقابلے میں کم چکنائی کے ساتھ خستہ کھانے تیار کرتے ہیں۔  

اوون اور ایئر فرائیر دونوں ہی تیز، صاف اور کم تیل میں کوکنگ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن کارکردگی اور سہولت کے اعتبار سے ان میں نمایاں فرق موجود ہے۔

اوون کے فوائد

اوون ایک وقت میں زیادہ مقدار میں کھانا پکانے کے لیے موزوں ہے۔ اوون میں سبزیاں، گوشت اور کم تیل والی بیکڈ ڈشز تیار کی جا سکتی ہیں۔   
مائیکروویو اوون کا دُرست استعمال

1970ء میں متعارف کروائے جانے والے مائیکروویو اوون نے...   

اوون بیکنگ، روسٹنگ، گرلنگ اور سلو کوکنگ جیسے مختلف طریقوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں عام طور پر کم یا بالکل تیل درکار نہیں ہوتا۔ بریڈ، سبزیاں، روسٹ اور کم چکنائی والے بیکڈ کھانے ان میں آسانی سے تیار کیے جا سکتے ہیں۔

اوون میں کھانا گرم ہوا کے ذریعے پکتا ہے جس کے نتیجے میں کھانا بغیر زیادہ تیل کے اچھی طرح سے پک بھی جاتا ہے اور جلنے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے۔

گھر میں سب ہی خاندان کے افراد کے لیے یا دعوت کے لیے اوون مثالی سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ بڑی ٹرے آسانی سے سنبھال لیتے ہیں۔  

ایئر فرائیر کے مقابلے میں یہ بڑے خاندان کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔

ایئر فرائیر کے فوائد

ایئر فرائیر تیز گرم ہوا کے ذریعے کم سے کم تیل کے ساتھ ڈیپ فرائی جیسے نتائج دیتے ہیں، ایئر فرائیر صرف ایک چمچ یا بغیر تیل کے کھانے کو خستہ بنا دیتے ہیں۔

کم کیلوریز کے خواہش مند افراد کے لیے یہ انتہائی کارآمد ہے۔

ایئر فرائیر کم وقت میں گرم ہوتے ہیں اور اِن کے پکانے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، چند منٹ میں صحت مند اور کم تیل والے اسنیکس تیار کیے جا سکتے ہیں۔

چونکہ ایئر فرائیر جَلد گرم ہو جاتے ہیں اور کھانا بھی کم وقت میں تیار ہوتا ہے، اس لیے یہ اوون کے مقابلے میں کم بجلی خرچ کرتے ہیں، ایئر فرائیر کم مقدار میں بننے والے کھانوں کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے۔

زیادہ تر ایئر فرائیرز کی باسکٹس نان اسٹک ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی صفائی کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

اوون یا ایئر فرائیر، کیا زیادہ بہتر ہے؟   
وہ غذائیں جنہیں مائیکرو ویو میں دوبارہ گرم ہرگز نہ کیا جائے

بیشتر افراد کو فریج میں رکھا ہوا ٹھنڈا کھانا بغیر گرم کئے کھانا پسند نہیں ہوتا تاہم اسے جب گرم کرنے کی بات آتی ہے تو ہر ایک مائیکرو ویو کا انتخاب کرتا ہے، کیونکہ مائیکرو ویو میں کھانا کم وقت اور آسانی سے گرم ہوجاتا ہے۔   

کم تیل میں کھانا پکانے کے لیے دونوں آلات مؤثر ہیں لیکن انتخاب ضروریات کے مطابق بدل جاتا ہے۔

ایئر فرائیر تیز، کرسپی اور کم مقدار پر مبنی غذاؤں کے لیے بہترین ہیں جبکہ اوون زیادہ مقدار، مختلف کھانوں اور ورسٹائل کوکنگ کے لیے زیادہ موزوں ثابت ہوتے ہیں۔

اگر کھانا پکانے کی رفتار اور خستہ پن چاہیے تو ایئر فرائیر بہتر ہے اور اگر بڑے خاندان کے لیے مختلف ڈشز بنانا چاہتے ہیں تو اوون بہتر انتخاب ہے۔ دونوں کا استعمال صحت کے لیے بہتر اور فائدہ مند ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:18 GMT+5 , Processed in 0.048201 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list