معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا، ان کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کرواتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
میرا نکاح سنی اور شیعہ دونوں روایات کے مطابق ہوا: جویریہ عباسی کا انکشاف
جویریہ عباسی نے بتایا کہ میرا نکاح ایک سُشی ویڈنگ Su-Shi wedding تھا
جویریہ عباسی جو ایک نوجوان بیٹی کی ماں ہیں، انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری اسکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لیے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔
جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے اس ٹریٹمنٹ کو پسند کیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے اور بعد کے چہرے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ رہا۔