Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 414|Reply: 0

غزہ کے درد ناک واقعے پر مبنی فلم گولڈن گلوب ایوارڈ میں نامزد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 18:30:14 | Show all posts |Read mode
  

غزہ کے درد ناک واقعے پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہوگئی۔

یہ فلم فلسطین کی پانچ سالہ بچی ہند رجب (Hind Rajab) کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔   
غزہ کی جنگ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

عرب میڈیا کے مطابق فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کے ذریعے ہدایت کارہ بین ہانیہ نے فلسطینی مظلوم بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔   

29 جنوری 2024 کو 5 سالہ بچی ہند رجب غزہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نقل مکانی کی کوشش کررہی تھی تو اس دوران ان کی گاڑی پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا۔

بچی ہند رجب نے ہلال احمر کے رضاکاروں کو فون کال کرکے مدد طلب کی لیکن مدد پہنچنے سے پہلے ہی بچی شہید ہو گئی تھی۔

یہ فلم رواں سال وینس فلم فیسٹیول کا دوسرا بڑا Silver Lion prize جیوری ایوارڈ بھی جیت چکی ہے، جہاں فلم کو 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی ملا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:19 GMT+5 , Processed in 0.046124 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list