Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 107|Reply: 0

انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے: وزیراعظم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 19:09:18 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کی تاریخ 75 سال پر مبنی ہے، انڈونیشیا کے صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔

انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے کسی بھی صدر کا 7 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، ہماری آج کی بات چیت انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، ملاقات میں میڈیک ، ہیلتھ، ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تجارت میں توازن پر بات چیت کی۔   
انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔   

مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز، میڈیکل پروفیسرز اور ماہرین کو انڈونیشیا بھیجنے پر اتفاق ہوا، انڈونیشیا کی حکومت اور عوام نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو قابل مذمت قرار دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے کہا کہ پاکستان میں شاندار میزبانی اور استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی فضائی حدود میں جے ایف 17 طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق  معاہدوں اور ایم او یوز کا تبادلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، تعلیم، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، غزہ کے معاملے پر ہم نے مشترکہ مؤقف اپنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:18 GMT+5 , Processed in 0.057987 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list