Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 920|Reply: 0

مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 22:24:49 | Show all posts |Read mode
مس یونیورس کا عالمہ مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا۔ بنکاک میں ہونے والے 73 ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر پڑیں۔

واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ مس جمیکا کو سنبھالا نہیں جاسکا اور اسٹاف نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔

ابتدائی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا، لیکن اب مس یونیورس آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ گیبریل ہنری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں 24 گھنٹے کے لیے خصوصی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین بتدریج ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

آئندہ چند دنوں میں گیبریل کو مکمل طبی نگہبانی کے ساتھ جمیکا منتقل کیا جائے گا۔ مس یونیورس کی انتظامیہ نے ان کی میڈیکل فلائٹ کے تمام انتظامات خود کیے ہیں، جبکہ وطن واپسی پر بھی انہیں سیدھا اسپتال لے جایا جائے گا تاکہ علاج میں کوئی تعطل نہ آئے۔
          View this post on Instagram                       


حادثے کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے گیبریل اور ان کے خاندان کو مکمل سپورٹ فراہم کی ہے۔ اسپتال کے تمام اخراجات، طبی سہولیات اور یہاں تک کہ ان کی والدہ اور بہن کی رہائش کے اخراجات بھی تنظیم نے برداشت کیے ہیں۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ علاج کے سلسلے میں آئندہ بھی ہر ضروری خرچ وہی ادا کرے گی۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر شو کے فوراً جاری رہنے کے فیصلے پر کافی تنقید ہوئی۔ کئی صارفین نے سوال کیا کہ اس موقع پر مقابلے کے بجائے ترجیح زخمی امیدوار کی صحت ہونی چاہیے تھی۔

گیبریل ہنری صرف ایک ملکہ حسن ہی نہیں بلکہ ماہر امراض چشم بھی ہیں۔ وہ ’سی می فاؤنڈیشن‘ کی بانی ہیں، جو جمیکا میں بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور سہولیات کے لیے کام کرتی ہے۔ ان کی ناگہانی انجری نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، لیکن یہ خبر تسلی بخش ہے کہ صحت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور علاج مکمل ہونے کے بعد وہ جلد اپنی سرگرمیوں کی طرف لوٹنے کی امید رکھتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:17 GMT+5 , Processed in 0.057692 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list