Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 846|Reply: 0

برطانیہ: شدید بارش، برفباری و طوفانی ہواﺅں کی پیشگوئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-10 04:15:36 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ  سوشل میڈیا

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

طوفان برام کے نام سے جاری فلڈ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگلے چند یوم کے دوران 4 انچ تک شدید برف باری اور طوفانی ہوائیں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

آج شام سے میٹ آفس کی طرف سے موسمی تبدیلی کے لیے امبر اور بارش کے لیے ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے، جس سے ملک کے مغربی علاقے زیادہ متاثر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مجموعی طور پر سیلاب کی 75 کے قریب وارننگز جاری کی گئی ہیں، انگلینڈ اور ویلز اس طوفان کی زد میں آئیں گے، مختلف علاقوں اور گھروں کو سیلابی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج رات 10 بجے سے کل شام 4 بجے تک ڈور سیٹ سے کارن وال اور نارتھ ویلز تک 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے لیے زرد وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اس صورتِ حال کے باعث بس سروس، ٹرین کی آمد و رفت، بجلی کی ترسیل اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:21 GMT+5 , Processed in 0.046183 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list