Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 702|Reply: 0

خوشخبری: کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-11 01:42:17 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر شکریہ، او جی ڈی سی ایل فیس بک

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی نوید سنا دی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار 280 بیرل تیل اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس کی پیداوار ہو گی۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، جس سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرہ میں مزید اضافہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، اس کنویں کی ڈرلنگ 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک مکمل کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد کی حصے دار ہے، پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:17 GMT+5 , Processed in 0.048472 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list