Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 586|Reply: 0

بولیویا میں دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار ٹریک سائٹ دریافت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-11 17:57:15 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بولیویا کے اینڈیز پہاڑی سلسلے میں سائنس دانوں نے 18 ہزار سے زائد ڈائنوسار کے قدم کے نشانات دریافت کرلیے، جسے دنیا کی سب سے بڑی واحد ڈائنوسار فٹ پرنٹس سائٹ قرار دیا جا رہا ہے، یہ نشانات تقریباً 7 کروڑ سال تک محفوظ رہے۔

یہ اہم دریافت امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے 6 سالہ تحقیق اور فیلڈ ورک کے بعد سامنے آئی، جسے معروف سائنسی جرنل PLOS One میں شائع کیا گیا۔

ٹیم نے ٹورو ٹورو Toro Toro نیشنل پارک کے علاقے کاریراس پمپا Carreras Pampa میں 16600 قدم کے نشانات نہایت باریکی سے دستاویزی شکل میں محفوظ کیے، جب کہ اضافی 1378 سوئم ٹریکس swim tracks بھی دریافت ہوئیں، جو ان ڈائنوسار کے ہیں جو قدیم جھیل میں تیرتے یا پانی میں چلتے تھے۔

فٹ پرنٹس میں زیادہ تعداد تھیروپوڈز کی ہے، یہ دو ٹانگوں والے گوشت خور ڈائنوسار کہلاتے ہیں۔   
مراکش میں انوکھے ڈائنوسار کا فوسل دریافت

یہ ڈائنوسار تقریباً 13 فٹ لمبا اور ایک سے دو ٹن وزنی تھا۔   

تحقیق کے شریک مصنف روبرٹو بیاجّی کے مطابق دنیا میں کہیں بھی تھیروپوڈز کے اتنے زیادہ فٹ پرنٹس ایک ہی جگہ  نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقام پر متعدد عالمی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، نشانات میں چھوٹے 10 سینٹی میٹر کے فٹ پرنٹس بھی شامل ہیں، جو مرغی کے سائز کے ڈائنوسار کے تھے، جبکہ بڑے 30 سینٹی میٹر کے نشانات ایسے دیوہیکل ڈائنوسار کے تھے جس کی اونچائی تقریباً 33 فٹ تک تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:26 GMT+5 , Processed in 0.047255 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list