Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 220|Reply: 0

ہزاروں فٹ بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-11 21:12:20 | Show all posts |Read mode
  

آسٹریلیا میں پیش آنے والا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آگیا، جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

اسکائی ڈائیونگ کے دوران ایک ڈائیور کا پیراشوٹ طیارے کے پر میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ ہزاروں فٹ بلند آسمان میں معلق رہ گیا، خوش قسمتی سے ڈائیور اس خوفناک حادثے میں زندہ بچ گیا۔

یہ واقعہ کینز کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا تھا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (ATSB) نے اس کی ویڈیو جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4600 میٹر کی بلندی پر 16 اسکائی ڈائیورز کو ایک فارمیشن بنانی تھی اور پورا منظر ایک کیمرہ آپریٹر فلم کر رہا تھا، جیسے ہی پہلے ڈائیور نے طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، اس کا پیراشوٹ ہینڈل طیارے کے وِنگ میں پھنس کر فوری طور پر کھل گیا۔

پیراشوٹ کھلتے ہی ڈائیور زور سے پیچھے کی جانب اچھل گیا اور اس کے دونوں پاؤں طیارے سے ٹکرائے، پیراشوٹ طیارے کے پر میں لپٹ گیا، جس کے باعث وہ ہوا میں لٹک گیا۔   
20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز کا فضا میں ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن کا مظاہرہ

ویڈیو میں رنگ برنگے پیراشوٹ ایک ہی وقت میں جڑتے دکھائی دیتے ہیں   

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کے مطابق ڈائیور نے انتہائی خطرناک صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہک نائف سے پیراشوٹ کی رسیاں کاٹ دیں اور خود کو آزاد کر لیا۔

آزاد ہونے کے بعد اسے اپنا مین پیراشوٹ کھولنے میں کامیابی ملی، جس کی بدولت وہ بحفاظت زمین پر اترا۔

اس واقعے میں طیارے کی دُم کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ کو جہاز کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آئیں، پائلٹ نے مے ڈے کال بھی جاری کی، لیکن مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:03 GMT+5 , Processed in 0.047079 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list