Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 790|Reply: 0

ڈرامہ رائٹرز پر تنقید، بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-12 21:15:34 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی فنکارہ نادیہ خان کو ڈرامہ نگاروں پر بےجا تنقید کرنے پر اپنے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا دیا۔

نادیہ خان ان دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطور ناقد مختلف ڈراموں کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتی اور اپنی رائے دیتی ہیں۔  

ان کی رائے سے اکثر ڈرامہ انڈسٹری کی شخصیات اتفاق نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے نادیہ خان کو اکثر تنقید کا بھی سامنا رہتا ہے۔

اب حال ہی میں مذکورہ پروگرام میں بشریٰ انصاری نے بطور مہمان جج شرکت کی، جہاں انہوں نے بھی مختلف ڈراموں اور اداکاروں کی پرفارمنس پر اپنی رائے دی۔

جیوری میں شامل بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک بات بتاؤں، یہ تمام رائٹرز گھنٹوں بیٹھ کر پوری توجہ اور محنت سے لکھتے ہیں، لیکن اگر آپ انہیں اس طرح اپنے انداز میں کہانی بتانا شروع کریں گی تو وہ اپنا فوکس کھو دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکھنا ایک بہت مشکل کام ہے، وہ کہانیاں بنانے کے لیے خلوت اختیار کرتے ہیں۔ چاہے آپ انہیں 1 نمبر دیں یا 10، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں۔

نادیہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں نیا پن نہیں ہے، لیکن پھر بھی  میں اسے تھمز اپ دوں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:26 GMT+5 , Processed in 0.046827 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list