Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 375|Reply: 0

جسٹن بیبر 15 سال بعد بے بی گانے کی شوٹنگ کے مقام پر پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-13 02:27:25 | Show all posts |Read mode


  
—اسکرین گریب

پاپ اسٹار جسٹن بیبر 15 سال بعد اس مقام پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ’بے بی‘ کی ویڈیو کو شوٹ کیا تھا، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

گلوکار جسٹن بیبر نے 15 سال بعد اس بولنگ ایلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 2010ء میں اپنے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کی میوزک ویڈیو فلمائی تھی۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں  اس یادگار مقام کی دوبارہ سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ماضی کی جھلک دکھائی۔

جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جہاں گانے بے بی کو شوٹ کیا تھا میں  وہاں گیا۔   
اکھڑ مزاج مگر کامیاب گلوکار جسٹن بیبر

...فہد احمد ... جسٹن بیبر اپنی گلوکاری کے حوالے سے ہی نہیں اکھڑ مزاجی کے حوالے سے بھی شہرت کے حامل ہیں، وہ مداحوں کے ساتھ اپنے...   

ویڈیو میں 31 سالہ جسٹن بیبر سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، اوور سائز ٹی شرٹ اور بیگی شارٹس پہنے، بے بی گانے  کو بغیر موسیقی کے جوش سے گاتے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے دوست پسِ منظر میں بیٹ باکسنگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بے بی وہی گانا ہے جس نے بیبر کے کیریئر کو عالمی شہرت دی اور ان کے البم My World 2.0 کو امریکی بل بورڈ 200 چارٹ پر نمبر ون تک پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق گانے ’بے بی‘  کی میوزک ویڈیو لاس اینجلس کی یونیورسل سٹی واک اور لکی اسٹرائیک لینز میں فلمائی گئی تھی اور یہ مقام آج بھی مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

2010ء میں ایم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں لُڈاکرس نے اس ویڈیو کو مائیکل جیکسن کے ’دا وے یو میک میں فیل‘ کا جدید ورژن قرار دیا تھا، جبکہ بیبر نے اسے ’سابقہ محبت کو واپس پانے کی کہانی‘ کہا تھا۔

ویڈیو میں بیبر کی محبت کا کردار ادا کرنے والی جیسمن ولیگاس نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ شوٹنگ کے وقت ان کی عمر صرف 16 یا 17 سال تھی۔

جسٹن بیبر کی جانب سے شوٹنگ لوکیشن پر واپسی ناصرف ان کی ابتدائی موسیقی کے سفر سے ان کی دلی وابستگی و محبت ہے بلکہ اس گانے سے جڑی یادوں کو بھی دوبارہ زندہ کرتی ہے، ایک ایسا گانا جو آج بھی ان کے کیریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:27 GMT+5 , Processed in 0.046269 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list