Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 776|Reply: 0

برطانیہ: 5 افراد کو کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-14 05:45:33 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ رپورٹر

برطانیہ میں 5 افراد کو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی گئی، ملزمان ایک مشرقی یورپی گرومنگ گینگ کا حصہ تھے۔

نیوکاسل کراؤن کورٹ میں 8 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے دوران، 4 رومانیہ کے شہریوں اور 1 البانوی کو اکتوبر میں 2014ء سے 2019ء کے درمیان 6 متاثرین سے متعلق 31 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔

13 سے 15 سال کی عمر کی ان لڑکیوں کو بعض اوقات شراب یا کوکین پلائی جاتی تھی، جس کے بعد ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی تھی۔

متاثرہ لڑکیوں کو پہلے ان سے صرف چند سال بڑے نو عمر لڑکوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا تھا اور بعض اوقات لڑکیاں یہ سمجھتی تھیں کہ وہ کسی تعلق میں ہیں، اس کے بعد بڑی عمر کے مرد ان کا استحصال کرتے تھے۔

اس گینگ کے ارکان کو جمعے کے روز 18 ماہ سے لے کر 14 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ بعض جرائم سالٹ ویل پارک کے اردگرد ہوئے، جہاں یہ افراد فٹبال کھیلنے کے لیے اکٹھے ہوتے تھے۔

سزا سناتے ہوئے جج ٹم گٹنز نے سامنے آ کر بیان دینے والی تمام متاثرہ لڑکیوں کی جرأت اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:26 GMT+5 , Processed in 0.054925 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list