Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 465|Reply: 0

چینی سرجنز نے حادثے کے بعد خاتون کا کٹا ہوا کان اسکے پاؤں سے کیوں جوڑ دیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-14 15:30:20 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

چین کے مشرقی شہر جی نان کی فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے کے دوران خاتون کا کان کٹ گیا، بعدازاں اس کٹے ہوئے کان کو ڈاکٹروں نے خاتون کے پاؤں سے جوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً پانچ ماہ قبل پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے میں مذکورہ خاتون کے بال فیکٹری کی مشینری میں پھنس گئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے سر، اور گردن کی جِلد کو شدید نقصان پہنچا اور بایاں کان مکمل طور پر الگ ہوگیا۔

حادثے کے بعد خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی جان تو بچالی گئی لیکن ڈاکٹروں نے متاثرہ کان کو خاتون کے پاؤں سے جوڑ دیا۔

چینی ڈاکٹروں کے مطابق اگر خاتون کا متاثرہ کان سرجری کے ذریعے اس کی اصل جگہ پر فوری طور پر لگایا جاتا تو خاتون کی خون کی نالیاں متاثر ہو سکتی تھیں، لہٰذا متاثرہ کان کے صحت مند ہونے تک خاتون کا کان عارضی طور پر اس کے پاؤں پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انسان کے پاؤں کی جِلد پتلی ہوتی ہے اور خون کی نالیاں ہم آہنگ ہونے کے سبب متاثرہ کان کے حصے میں خون کی گردش برقرار رکھنے میں مددگار تھیں اس لیے ہٹروٹوپک گرافٹنگ، 10 گھنٹے کا طویل آپریشن کر کے خاتون کا کان ان کے پاؤں سے جوڑ دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے کان کی صحت کے لیے سرجری کے بعد کے ابتدائی دن تشویشناک رہے لیکن خون کا بہاؤ نارمل ہونے کے بعد کان کی جِلد کی رنگت ایک بار پھر نارمل ہونے لگی اور یوں ڈاکٹرز ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سرجری کے بعد خاتون کی صحت پہلی جیسی ہونے میں 5 ماہ کا عرصہ لگا، اس دوران خاتون کا بایاں کان بھی اس کے پاؤں سے منسلک رہا، اس عرصے کے دوران خاتون نے باہر جانے کیلئے ڈھیلے جوتے استعمال کیے، ساتھ ہی خون کا بہاؤ تیز کرنے کیلئے تیز قدموں سے واک بھی جاری رکھی۔

بالآخر اکتوبر میں سرجنز کی ایک ٹیم خاتون کے کان کو اس کی اصل جگہ پر واپس لگانے کے قابل ہوگئی، اگرچہ یہ مرحلہ بھی مشکل ثابت ہوا لیکن ڈاکٹرز نے خاتون کا بایاں کان اس کی اصل جگہ پر لگا دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:28 GMT+5 , Processed in 0.045927 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list