Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 437|Reply: 0

چاکلیٹ صحت کے لیے فائدہ مند، وہ 7 حقائق جو شاید آپ نہیں جانتے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-14 18:06:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

چاکلیٹ کو برسوں سے دانتوں، وزن اور جِلد کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ سائنسی تحقیق آہستہ آہستہ ایک مختلف کہانی بیان کر رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ صحت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ کئی حوالوں سے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

سائنس یہ تسلیم کرتی ہے کہ چاکلیٹ اگر درست مقدار اور درست قسم میں استعمال کی جائے تو یہ صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتی ہے۔

ذیل میں چاکلیٹ کے 7 ایسے سائنسی طور پر ثابت فوائد پیش کیے جا رہے ہیں جو آپ کو حیران کر سکتے ہیں۔

1۔ چاکلیٹ دل کی محافظ

طبی جریدے The BMJ میں شائع ہونے والی 2011 کی ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے میں 37 فیصد تک کمی لا سکتا ہے، کوکو میں موجود فلیوینولز خون کی نالیوں کو بہتر بناتے اور سوزش کم کرتے ہیں، جس سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

2۔ دماغی صلاحیت میں اضافہ

Nature Neuroscience کی 2014 کی تحقیق کے مطابق کوکو دماغ کے اُس حصے میں خون کی روانی بڑھاتا ہے جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت سے متعلق ہے، یعنی ڈارک چاکلیٹ دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

3۔ موڈ بہتر بناتی ہے

چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونن اور ڈوپامین جیسے ’خوشی کے ہارمونز‘ خارج کرتی ہے، Journal of Psychopharmacology کے مطابق ڈارک چاکلیٹ ذہنی دباؤ کم کرنے اور موڈ بہتر بنانے میں معاون ہے۔

4۔ وزن کنٹرول کرنے میں مددگار  

Archives of Internal Medicine کی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو محدود مقدار میں چاکلیٹ کھاتے ہیں، ان کا BMI نسبتاً کم پایا گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ چاکلیٹ میٹابولزم بہتر اور بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔

5۔ جِلد کے لیے فائدہ مند

The Journal of Nutrition میں شائع تحقیق کے مطابق کوکو جِلد میں نمی برقرار رکھنے اور سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے تحفظ میں مددگار ہے، اس سے جِلد نرم، صحت مند اور تروتازہ رہتی ہے۔

6۔ اسٹریس ہارمون میں کمی

2009 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح کم کرتا ہے، جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے۔

7۔ چڑچڑاپن اور غصہ کم کرتی ہے

چاکلیٹ ڈوپامین کے اخراج کو بڑھاتی ہے، جو جذباتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، Frontiers in Psychology کے مطابق کم ڈوپامین چڑچڑاپن اور بے قابو رویے سے جڑا ہوتا ہے، جسے چاکلیٹ متوازن کر سکتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:27 GMT+5 , Processed in 0.047102 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list