Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 674|Reply: 0

آسٹریلیا: فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی، پولیس کا ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 08:24:03 | Show all posts |Read mode
  

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور آپس میں باپ بیٹا ہیں، جوابی کارروائی میں 50 سال کا باپ مارا گیا جبکہ 24 سال کا نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔   
آسٹریلیا بیچ واقعہ، ایک مسلمان نے جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ واقعے کے ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آئی ہے۔   

حملہ آوروں کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت سڈنی کے رہائشی نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

سڈنی میں ایک حملہ آور کو احمد نامی مسلمان شخص نے دبوچ کر گرایا، اسلحہ چھیننے کی کوشش میں احمد زخمی بھی ہوا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حملہ آور کو دبوچ کر یہودیوں کا جانی نقصان کم کرنے والے احمد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔   
صدر آصف زرداری کا سڈنی میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔    

سڈنی واقعے پر پاکستان سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا گیا ہے، صدر آصف زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سڈنی میں ہوئی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔   
سڈنی میں یہود دشمن حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں کرسسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ پرخوفناک حملہ ہوا ہے۔   

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سڈنی میں یہود دشمن حملے کی مذمت کرتے ہیں، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی، برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی سڈنی فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایران نے کہا کہ دہشتگردی اور قتل عام کہیں بھی ہو قابلِ مذمت ہے، ترکیے نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگرد حملے کے متاثرین اور آسڑیلیا سے اظہارِ تعزیت کیا، فلسطین نے بھی سڈنی فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوا، فائرنگ یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران کی گئی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے فائرنگ کا واقعہ تکلیف دہ قرار دیا، آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔    
بھارتی، افغان سوشل میڈیا کا شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈا

بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا۔   

دوسری جانب بھارت اور افغانستان نے سڈنی فائرنگ کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دیا۔

شیخ نوید نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، اُن کا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بے بنیاد پروپگینڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے، شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر جاری جھوٹا پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:42 GMT+5 , Processed in 0.069917 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list