Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 932|Reply: 0

سڈنی فائرنگ واقعہ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 14:54:04 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سیکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سیکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔   
آسٹریلیا: فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 15ہوگئی، پولیس کا ملزمان کی تلاش ختم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 15ہوگئی، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنے کااعلان کردیا۔   

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا وہ فینز کی حفاظت کریں گے۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول شروع ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:41 GMT+5 , Processed in 0.050267 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list