Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 658|Reply: 0

آسٹریلیا: دو سال قبل لاپتہ خاتون کا موبائل فون مل گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 18:09:21 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

آسٹریلیا میں دو سال قبل بیلجیم سے تعلق رکھنے والی لاپتہ خاتون کا موبائل فون مل گیا، پولیس نے اس پیشرفت کے بعد خاتون کی تلاش کے لیے منظم سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلین کریمر جون 2023ء میں فلاسفر فالز کے قریب ویران علاقے میں لاپتہ ہو گئی تھیں، چند روز بعد پولیس کو ان کی گاڑی قریبی مقام سے ملی، تاہم متعدد سرچ آپریشنز کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

سیلین کریمر کے اہلِ خانہ اور دوست گزشتہ دنوں اس کی تلاش کے لیے پھر متحرک ہوگئے، جس کے دوران اس کا ایک ایسے علاقے سے موبائل فون برآمد ہوا جو پہلے بھی سرچ کیا جا چکا تھا، تسمانیہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ فون سیلین کریمر ہی کا ہے اور اب اسے مزید فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس انسپکٹر کے مطابق فون میں موجود ڈیٹا اور اس کی برآمدگی کی جگہ ہماری اس تھیوری کی تائید کرتی ہے کہ سیلین نے ممکنہ طور پر اپنے موبائل میں موجود ایپ کی مدد سے فلاسفر فالز کے مرکزی ٹریک کو چھوڑ کر اپنی گاڑی تک واپس جانے کے لیے ایک مختصر راستہ اختیار کیا، کیونکہ اس وقت دن کی روشنی کم ہو رہی تھی۔   
79 سالہ لاپتہ خاتون کا جدید سائنسی طریقے سے پتہ لگا لیا گیا

حکام کے مطابق خاتون جب گھر نہ پہنچیں تو اہلِ خانہ پریشان ہو گئے   

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ گھنے جنگلاتی علاقے میں ان کا فون گر گیا اور وہ اس کے بغیر آگے بڑھتی رہیں، جس کے باعث وہ راستہ بھٹک گئیں۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق سیلین کریمر کے چار دوست بیلجیم سے آسٹریلیا پہنچے ہیں تاکہ اس نئے سرچ آپریشن میں حصہ لے سکیں، یہ تلاش اگلے پانچ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سیلین کریمر کو آخری بار 17 جون 2023ء کو دیکھا گیا تھا، جبکہ ان کے دوستوں نے 9 دن بعد ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:41 GMT+5 , Processed in 0.873983 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list