Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 238|Reply: 0

40 فیصد امریکی طبی مشوروں کیلئے AI چیٹ بوٹس پر بھروسہ کرتے ہیں: سروے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 21:57:08 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں عوام کی بڑی تعداد صحت سے متعلق فیصلوں کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس پر انحصار کر رہی ہے۔  

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل افراد میں سے تقریباً 40 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی جیسے ٹولز کو طبی معاملات کے لیے قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 31 فیصد افراد چیٹ بوٹس کو ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے سوالات تیار کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ 23 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے طبی اخراجات سے بچنے کے لیے اے آئی سے مدد لیتے ہیں۔  

سروے میں شامل ہونے والے 20 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ طبی معاملات میں دوسری رائے کے طور پر چیٹ بوٹس کا سہارا لیتے ہیں۔   
پانچ طبی سوالات جن کے جواب اے آئی چیٹ بوٹ سے بہتر صرف ڈاکٹر ہی دے سکتا ہے

مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ بوٹس تیزی سے صحت کے شعبے میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں، لاکھوں لوگ ڈاکٹرز کے بجائے ایک بٹن دبا کر ’ڈاکٹر چیٹ بوٹ‘ سے رجوع کر رہے ہیں جہاں نزلہ، کھانسی اور بخار سے لے کر دل کے پیچیدہ مسائل تک ہر سوال کا فوری جواب دستیاب ہے۔   

سروے کے نتائج میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں اے آئی پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، تقریباً نصف مردوں نے چیٹ بوٹس کو صحت سے متعلق معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ قرار دیا جبکہ خواتین میں یہ شرح نمایاں طور پر کم رہی۔  

عمر کے لحاظ سے 45 سے 54 سال کے افراد اے آئی چیٹ بوٹس پر سب سے زیادہ اعتماد کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق چیٹ بوٹس اب اپنے جواب میں پہلے کی طرح یہ وضاحت شامل نہیں کر رہے کہ وہ ڈاکٹر کا متبادل نہیں ہیں جس کے باعث صارفین اِنہیں مستند طبی ماہر سمجھنے لگے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بعض افراد غیر مستند یا نامکمل معلومات کے باوجود ان مشوروں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

سروے کے نتائج کے پیشِ نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں تنقیدی سوچ کو فروغ نہ دیا گیا تو صحت کے شعبے میں اس پر بڑھتا ہوا انحصار مستقبل میں سنگین مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:41 GMT+5 , Processed in 0.047091 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list