Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 544|Reply: 0

’دی کراؤن‘ میں ہمایوں کو میری جگہ کاسٹ کیا گیا تھا: علی خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 21:57:08 | Show all posts |Read mode
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے انکشاف کیا کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں ہمایوں کے کردار کے لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا۔

انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو اسکرپٹ پڑھ کر منتخب کرنے اور بابر اعظم کو گفتگو و لہجے کو بہتر بنانے کا اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں علی خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر دلچسپ گفتگو کی۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکار نے مختلف شخصیات کو دلچسپ و منفرد مشورے دیے۔   
اداکار علی خان نے پاکستانی لڑکی کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے دنیا گھومنے اور مختلف ممالک میں رہائش اختیار کرنے کے باوجود شادی کے لئے پاکستانی لڑکی کا انتخاب کیوں کیا۔   

انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کو چاہیے کہ وہ اسکرپٹس کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد پروجیکیٹ سائن کریں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جو ان کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

ہمایوں سعید کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمایوں اب بھی ہیرو اور میں والد کا کردار اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں کسی پروڈکشن کمپنی کا مالک نہیں ہوں۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو چاہیے کہ میرے کردار لینا بند کریں۔ میں ایک شوٹنگ میں مصروف تھا تو انہوں نے دی کراؤن میں میرا کردار لے لیا، جو میں اس وقت نہیں کر سکا۔ تاہم میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

باصلاحیت اداکار نے پاکستان کے نامور کرکٹر بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ بابر کی بین الاقوامی سطح پر بہت بڑی فین فالوئنگ ہے، لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ وہ عالمی سطح پر ملک کی بھرپور نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ اس لیے انہیں اپنی گفتگو اور لہجے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

علی خان کے ان بیانات پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں شائقین ان کی صاف گوئی کو سراہتے نظر آتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:41 GMT+5 , Processed in 0.045957 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list