Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 508|Reply: 0

دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں: طلال چوہدری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 22:42:29 | Show all posts |Read mode
  
طلال چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں۔

نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادیٔ اظہارِ رائے پر یقین رکھتی ہے، مگر سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کےخلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔

وفاقی وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے ٹرینڈز بھی بنائے جاتے ہیں، ایک ایک میسج، ہیش ٹیگ اور ٹرینڈز بنانے کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، جو دہشت گرد تنظیموں کے ٹرینڈ بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ٹرینڈز کا حصہ بنتے ہیں تو آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ بہت سارے اکاؤنٹس کے ٹرینڈز کو بیرونِ ملک بیٹھی کمپنیاں چلاتی ہیں، کچھ کمپنیاں بیرونِ ملک بیٹھی ہیں، وہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر لیتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:42 GMT+5 , Processed in 0.050390 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list