Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 76|Reply: 0

پریمیئر نیو ساؤتھ ویلز کرس منز احمد الاحمد کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 01:18:25 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ ایکس

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز احمد الاحمد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ احمد ایک حقیقی زندگی کا ہیرو ہے، جس نے غیر معمولی بہادری سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بے شمار جانیں بچائیں۔

برطانوی براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے کہا ہے کہ احمد کے خاندان نے تصدیق کی ہے کہ وہ مسلمان ہے، جو شام سے ہجرت کر کے آسٹریلیا آیا اور اب آسٹریلوی شہری بن گیا ہے۔

پیئرس مورگن نے احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ شامی ہیرو احمد الاحمد کے لیے امریکی ارب پتی کی جانب سے 1 لاکھ ڈالرز کا انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آن لائن فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے تحت 10 لاکھ ڈالرز جمع کر لیے گئے ہیں۔   
سڈنی: حملہ آور کو دبوچ کر قابو کرنیوالے شامی ہیرو احمد الاحمد کی دنیا بھر میں پذیرائی

سڈنی میں حملہ آور کو دبوچ کر بندوق چھیننے والے شامی ہیرو احمد الاحمد کو آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں پزیرائی ملنے لگی ہے۔   

ادھر بانڈی بیچ پر دہشت گرد حملے کے دوران ایک حملہ آور کو قابو کر کے اسلحہ چھیننے والے احمد الاحمد کی پہلی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا اور حکام کی جانب سے ہیرو قرار دیے جانے والے 43 سالہ احمد الاحمد اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

احمد الاحمد کے کزن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ پہلی سرجری کامیاب رہی ہے، تاہم ڈاکٹروں کے فیصلے کے مطابق مزید آپریشنز کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔   
نیتن یاہو کو سڈنی حملہ آور کو قابو کرنیوالے احمد الاحمد کی شناخت سے متعلق وضاحت کرنا پڑ گئی

نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ایک تقریر کے دوران جو انتہائی قوم پرست چینل 14 پر نشر ہوئی، احمد الاحمد کے اقدام کو “یہودی بہادری” قرار دیا۔    

حکام کے مطابق احمد الاحمد کو بازو اور ہاتھ میں گولی لگنے سے زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سینٹ جارج اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے دوران ان کی بہادری کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور انہیں متعدد جانیں بچانے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:40 GMT+5 , Processed in 0.046434 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list