Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 206|Reply: 0

فیض حمید کی سزا خوش آئند، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے، شاہد آفریدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 02:36:43 | Show all posts |Read mode
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا اُسے کٹہرے میں لایا جائے۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسے یہ میرے کرنے کی بات نہیں مگر میں خوش ہوں کہ فیض حمید اور دیگر افسران کا احتساب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے، اب جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسکا احتساب بھی ہونا چاہیے۔



شاہد آفریدی نے کہا کہ فوج میری اور الحمداللہ مجھے پاک آرمی پر فخر ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے نئے سیزن میں دو فرنچائزز کے اضافے پر سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو ٹیموں کا اضافہ خوش اچھا ہے، ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے، روڈ شو پی ایس ایل کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

شاہد آفریدی نے مستقبل کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں ہے، اب ہمیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم فائنل کرلینا چاہیے، میں ذاتی طور پر عالمی کپ سے پہلے سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔

سابق کپتان نے بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:42 GMT+5 , Processed in 0.046791 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list