Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 778|Reply: 0

بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نے تقریب میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 05:12:28 | Show all posts |Read mode
بھارت میں مسلمانوں سے جاری ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔

مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا۔   
بھارت: شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر عاشق نے محبوبہ کو قتل کر دیا

خاتون نے جھگڑے کے دوران مرد پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے بعد مشتعل ہو کر اس نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔   

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقۂ علاج کی وزارت ’آیوش‘ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ (Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

اس دوران جب ایک مسلمان خاتون نصرت پروین کی باری آئی جنہوں نے چہرے پر نقاب ڈال رکھا تھا اور مکمل برقعے میں ملبوس تھیں، خاتون کو تقرر نامہ حوالے کرتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور ان کا نقاب کھینچ دیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔

مسلمان خاتون سے ہتک آمیز سلوک پر نتیش کمار کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور بھارت کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:42 GMT+5 , Processed in 0.050613 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list