Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 120|Reply: 0

ارمینا خان کا صحت کے پیچیدہ مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف، وہیل چیئر پر ویڈیو بھی شیئر کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-16 21:27:26 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے صحت کے متعدد مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ارمینا رانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے گھٹنے پر چوٹ لگ گئی تھی، اس وقت میں ایک بیٹی کی ماں بنی تھی، میں نے اپنے والدین کو بھی کھو دیا تھا اور میڈیکل رپورٹس میں کینسر کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر ہونے پر خوف کا شکار ہونے کی وجہ سے میں اپنے گھنٹے کے علاج پر دھیان نہیں دے سکی اور یہ مسئلہ بڑھ گیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ پھر اسکین میں یہ بات سامنے آئی کہ میرے گھٹنے کی سرجری ضروری ہے لیکن میں نے ابتدائی طور پر سرجری کے بجائے فزیو تھراپی کا انتخاب کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ فزیوتھراپی ایک سست اور تکلیف دہ عمل ثابت ہوا، اسی حالت میں میں نے ڈرامہ سیریل’میری تنہائی‘ کی شوٹنگ بھی مکمل کروائی اور وزن بڑھ جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا بھی کیا۔

ارمینا خان نے لکھا کہ اپنی ذہنی صحت کو بچانے کے لیے میں کمنٹس کو بالکل نظر انداز کرتی تھی پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے گھٹنے کی حالت مزید بگڑ گئی اور آخر کار میں اس کے علاج کے لیے سرجری کروانے پر مجبور ہوگئی، اب میں صحت یاب ہونے کا انتظار کر رہی ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میری اس پوسٹ کا مقصد کسی کی ہمدردی حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ میں یہ پوسٹ صرف اس لیے کر رہی ہوں کیونکہ میں خود کو دھوکا نہیں دنیا چاہتی اور اپنی مشکلات کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت اپنے شوہر کے ساتھ کی وجہ سے ملی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:33 GMT+5 , Processed in 0.052309 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list