Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 887|Reply: 0

سوناکشی سنہا کی ایئر انڈیا پر تنقید، بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 02:33:06 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 6 گھنٹے تک فلائٹ لیٹ ہونے پر بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا پر تنقید کی تاہم بعد میں انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ سوناکشی سنہا نے منگل کے دن اپنی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر اس حوالے سے صورتِ حال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری پرواز صبح 5 بجے کی تھی، یہ پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی اور مجھے اپنی پرواز کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے طیارے کی کھڑکی سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ تم سے سخت نفرت ہے، ایٹ ایئر انڈیا، میں صبح 4 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود ہوں تاکہ 5 بجے کی فلائٹ پکڑ سکوں، لیکن اسے بغیر کسی وجہ کہ ہر گھنٹے بڑھا بڑھا کر 11 بجے تک کر دیا گیا ہے، قومی ایئر لائن بہتر کام کرے، تاہم بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے بارے میں یہ کسی سیلیبریٹی کی کوئی پہلی شکایت نہیں ہے، حال ہی میں موسیقار انوشکا شنکر نے اس وقت کھلے عام تنقید کی تھی جب حال ہی میں دورانِ سفر ان کے ستار کو نقصان پہنچا تھا، حالانکہ ایئر لائن نے ان سے اس کی ہینڈلنگ کی فیس وصول کی تھی۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھجی جس میں لکھا تھا کہ ایئر انڈیا کے میرے ستار کے ساتھ کیے گئے سلوک نے مجھے سخت افسردہ کر دیا ہے، بغیر کسی دانستہ لاپروائی کے ایسا نقصان آخر کیسے ہو سکتا ہے؟ میں خاص طور پر اس لیے افسردہ ہوں کہ  کافی طویل عرصے بعد ایئر انڈیا سے سفر کیا اور ایسا لگتا ہے کہ ایک بھارتی انسٹرومنٹ ان کے پاس محفوظ نہیں رہ سکتا جبکہ دیگر ایئر لائنز کی فلائٹس میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

اسی طرح کے خیالات کا اظہار اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی کر چکی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.046585 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list