Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 261|Reply: 0

کراچی: گلشنِ حدید میں 2 دن میں 2 ملزمان نے 2 سپر اسٹورز لوٹ لیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 02:33:06 | Show all posts |Read mode
  
—سی سی ٹی وی فوٹیج گریب

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں 2 روز کے دوران 2 ملزمان نے 2 سپر اسٹورز لوٹ لیے۔

گلشنِ حدید میں چوری کی 2 بڑی وارداتوں نے شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسٹورز مالکان کے مطابق دونوں وارداتیں 13 اور 14 دسمبر کی رات کو پیش آئیں، جب ملزمان قریبی گھروں کی چھتوں کے راستے سپر اسٹورز میں داخل ہوئے۔

نامعلوم ملزمان کے سپر اسٹورز میں چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔

فوٹیج میں 2 ملزمان کو سپر اسٹورز سے نقدی سمیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ چھت کے راستے اندر آئے اور کیش کاوٌنٹر توڑ کر بڑی رقم لے گئے۔

اسٹورز مالکان کے مطابق دونوں سپر اسٹورز سے 21 لاکھ روپے کی نقدی چرالی گئی ہے، وارداتوں کی اطلاع پولیس دے دی گئی ہے۔

پولیس 2 دن گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حالیہ واقعات کے باعث پولیس کی گشت بڑھانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.046193 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list