Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 976|Reply: 0

وی لاگ بنانا ہی بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 05:15:50 | Show all posts |Read mode
پاکستان کے مقبول یوٹیوبر ڈکی بھائی نے حالیہ فیملی وی لاگ میں ایک غیر متوقع اعتراف کرکے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد یوٹیوب پر واپسی کرنے والے ڈکی بھائی نے تسلیم کیا کہ وہ وی لاگ کا آغاز (انٹرو) ریکارڈ کرتے ہوئے شدید مشکل کا شکار رہے، حالانکہ یہی ان کی پہچان ہوا کرتا تھا۔



ڈکی بھائی، جو جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں، حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہیں جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ نومبر کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد انہوں نے ایک تفصیلی وی لاگ کے ذریعے ان ناانصافیوں کا ذکر کیا جن کا انہیں دوران حراست سامنا کرنا پڑا۔

رہائی کے بعد پوسٹ کیے گئے اپنے پہلے باقاعدہ فیملی وی لاگ میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ تقریباً تیس منٹ تک انٹرو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر بار بار ناکام ہوتے رہے۔ انہوں نے وی لاگ میں اپنی متعدد ری ٹیکس بھی دکھائیں اور کھل کر اعتراف کیا کہ اب ان کے انداز میں وہ بچپنا اور بے ساختگی محسوس نہیں ہو رہی جو کبھی ان کے وی لاگز کی خاص پہچان تھی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ عروب نے بھی گفتگو میں حصہ لیا اور کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈکی بھائی زیادہ سنجیدہ اور میچور ہوں، ساتھ ہی وزن بھی کم کریں، اور یہ سب جیل کے تجربے کے بعد ہی ممکن ہوسکا۔ ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے قبل ان کا وزن 99 کلو تھا، جبکہ واپسی پر یہ کم ہو کر 81 کلو رہ گیا۔

ڈکی بھائی کی یوٹیوب پر واپسی نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ کمنٹس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے فینز نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ اس نے ڈکی بھائی کی واپسی کے لیے دعا کی، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’اللہ کا شکر ہے وہ واپس آ گئے، ہمیں ان کا انٹرو بہت یاد آ رہا تھا۔‘‘ کچھ مداحوں نے یہ بھی لکھا کہ پوسٹ کرنے کا انداز جیسا بھی ہو، بس ڈکی بھائی کی موجودگی ہی کافی ہے، جبکہ ایک صارف نے اعتراف کیا کہ ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی یوٹیوبر کے لیے اتنا روؤں گا۔‘‘
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.047763 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list