Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 134|Reply: 0

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 05:15:50 | Show all posts |Read mode
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچے تاہم معالجین نے مکمل معائنے کے بعد اُن کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد معمول کے مطابق معائنہ کے لیے قومی ادارہ امراض قلب، کراچی پہنچے، معالجین  نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اپنے دور کے عظیم بیٹر کی اینجیوگرافی تشخیص کی اور بعض ادویات دینے کے ساتھ آرام کی تاکید بھی کی۔

68 سالہ جاوید میاں داد معمولی شکایت پر اسپتال معائنے کیلیے گئے تھے تاہم ڈاکٹرز نے اُن کی انجیوگرافی کروائی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دیا۔

جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، گھر روانگی سے قبل جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں شامل حال رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.046914 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list