Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 893|Reply: 0

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، فواد خان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 05:54:01 | Show all posts |Read mode
  

کے پی  کے فواد خان نے بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو ہرا کر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے فواد خان نے بوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو اپ سیٹ کرتے ہوئے چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔   
ایشین جونیئر اسکواش: پاکستان نے انڈر 13، انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے بوائز انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان اور بھارت کے آیان دھنوکا کے درمیان مقابلہ ہوا ۔   

اس چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو کے پی کے فواد خان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے شکست دے کر چیمپئن شپ سے آؤٹ کر دیا۔

فواد خان نے 11-11، 6-3 اور 12-10 سے فتح سمیٹی اور ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔

دیگر میچوں میں پنجاب کے جاسم نے پنجاب ہی کے شوریم عاطف رانا کو، کے پی کے اشتیاق خلیل نے پنجاب کے ابراہیم حبیب کو، کے پی کے عبدالہادی نے پنجاب کے محمد معاذ کو، آرمی کے فیضان علی خان نے کے پی کے زوہیب خان کو، سندھ کے راحیل وکٹر نے پنجاب کے احمد علی کو، کے پی کے دانش سکندر نے سندھ کے عزیر خان کو اور پنجاب نے ایم بن عاطف نے سندھ کے سہیل خان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کنفرم کی۔

گرلز انڈر 19 کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے سندھ کی دعا نزاکت کو 3-0 سے، واپڈا کی نمرا رحمان نے سندھ کی مناحل علی کو، کے پی کی علیشبا نے سندھ کی عائشہ سلمان کو، کے پی کی مناحل عقیل نے سندھ کی سہیما فاطمہ کو، کے پی کی ناہید فیض نے سندھ کی منیبہ کو، سندھ کی نمرا بتول نے سندھ ہی کی سمرودھی کو، سندھ کی دامیہ خان نے سندھ کی ویشنوی کو اور کے پی کی رانیہ قاضی نے پنجاب کی فجر نور کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.046179 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list