Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 339|Reply: 0

کراچی پولیس نے جرمنی پلٹ نوجوان کو اغوا کرلیا، رہائی کیلیے 2 کروڑ کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 06:33:47 | Show all posts |Read mode
شہر قائد کے علاقے سچل میں پولیس نے مبینہ طور پر جرمنی سے آنے والے نوجوان کو گھر سے مبینہ طور پر اغوا کیا اور رہائی کے عوض دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ اہل خانہ کے مطابق چار روز قبل لاپتا ہونے والے نوجوان عمر نصیر کی گاڑی سول مجسٹریٹ کی جانب سے تھانہ سچل پر کیے گئے چھاپے کے دوران برآمد کر لی گئی۔



منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ورثا کے مطابق مجسٹریٹ کے چھاپے کے چند گھنٹے بعد ہی لاپتا نوجوان کو بھی رہا کر دیا گیا۔

نوجوان کے وکیل سراج مشوری نے الزام عائد کیا ہے کہ سعدی ٹاؤن چوکی کے انچارج ممتاز چانڈیو نے عمر نصیر کو گھر سے اغوا کیا۔

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ چوکی انچارج کی جانب سے نوجوان کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور قانونی نمائندوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.092961 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list