Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 981|Reply: 0

بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: ٹوڈ گرین برگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-17 16:18:10 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورۂ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، دورۂ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔   
شاہین آفریدی کا بی بی ایل میں ڈیبیو ناخوشگوار، بولنگ کروانے سے روک دیا گیا

شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں 2 بیمرز کرائیں جس کے بعد امپائر نے ان کو میچ میں گیند کرانے سے روک دیا۔   

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ دورۂ سری لنکا کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ تھا۔ پاکستان نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.045610 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list