Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 505|Reply: 0

عائشہ خان کے قد پر تبصرہ، بھارتی سنگھ تنقید کی زد میں آگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 18:15:53 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹوز  

بھارتی انڈسٹری کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ فلم دھریندھر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ خان کے قد کاٹھ پر متنازع تبصرے کے بعد سخت تنقید کی زد میں ہیں۔  

فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کی ٹیم فلم کی پرموشن کے لیے کامیڈی شو ’لافر شیفس سیزن 3‘ کے سیٹ پر پہنچی۔

اس موقع پر شو کی میزبان اور کامیڈین بھارتی سنگھ نے عائشہ خان کے قد کاٹھ پر تبصرہ کیا جسے کئی ناظرین نے نامناسب قرار دیا۔   اسکرین شاٹ

شو میں عائشہ خان کی انٹری کے دوران بھارتی سنگھ نے اِن کا موازنہ کامیڈین کرشنا ابھیشک سے کرتے ہوئے ان کے قد و قامت کو مردانہ قرار دیا جس کے بعد عائشہ خان واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کرتی نظر آئیں اور فوراً کپِل شرما کی جانب بڑھ گئیں۔

صورتحال کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے کپِل شرما نے بھارتی سنگھ سے سوال کیا کہ آپ نے یہ تعریف کی ہے یا آپ کے ذہن میں کچھ اور چل رہا ہے، پرول گلاٹی نے بھی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کہنا درست نہیں تھا۔   اسکرین شاٹ

بعد ازاں بھارتی سنگھ نے اپنی صفائی میں کہا کہ چونکہ وہ حاملہ ہیں اس وجہ سے کچھ بھی کہہ جاتی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔   اسکرین شاٹ

کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کے تبصرے کو غیر مہذب اور لمبے قد کی خواتین کی توہین قرار دیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ عائشہ خان کا قد و قامت ویسا بھی نہیں جیسا بیان کیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:37 GMT+5 , Processed in 0.058836 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list