Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 850|Reply: 0

30 سال سے امریکا میں مقیم بھارتی خاتون گرین کارڈ انٹرویو کے دوران گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 18:15:54 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا  

امریکا میں گزشتہ تین دہائیوں سے مقیم 60 سالہ بھارتی نژاد خاتون بابل جیت کور کو گرین کارڈ کے آخری مرحلے کے انٹرویو کے دوران امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابل جیت کور عرف ببلی کی گرفتاری کا واقعہ یکم دسمبر کو پیش آیا جب وہ بائیومیٹرک اسکین کے لیے امیگریشن دفتر پہنچیں۔

بابل جیت کے اہلِ خانہ کے مطابق ببلی کور کو اچانک ایک کمرے میں بلایا گیا جہاں موجود امریکی اہلکاروں نے اِنہیں گرفتار کرنے سے متعلق آگاہ کیا اور اپنے وکیل سے فون پر بات کرنے کے لیے کہا۔  

اہلِ خانہ کے مطابق بابل جیت کور کو اسی دن رات گئے امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر استعمال ہونے والی وفاقی جیل ایڈیلینٹو منتقل کر دیا گیا جہاں وہ تاحال زیرِ حراست ہیں۔   
امریکا نے غیرقانونی اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا، نامور گینگسٹر بھی شامل

امریکا نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے تحت 200 بھارتی شہریوں کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا ہے جن میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو فرار ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔   

بھارتی میڈیا کے مطابق ببلی کور کے گرین کارڈ کی درخواست پہلے سے منظور شدہ پٹیشن کے تحت دائر کی گئی تھی جو اِن کی ایک امریکی شہریت رکھنے والی بیٹی اور گرین کارڈ رکھنے والے شوہر نے دائر کی تھی۔  

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ببلی کور کے تین بچے ہیں جن میں سے دو امریکی شہری ہیں، ببلی کور نے امریکا میں گزشتہ 30 سال کے دوران متعدد جگہ نوکریاں بھی کی ہیں، خاندان قانونی کارروائی کے ذریعے ضمانت پر رہائی کی کوشش کر رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:33 GMT+5 , Processed in 0.047822 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list