Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 891|Reply: 0

انگلینڈ، ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 19:33:32 | Show all posts |Read mode
  

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال شروع ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی یہ 14ویں ہڑتال ہے، ہڑتال کے باعث غیرہنگامی سروسز متاثر ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج کی سہولتیں نہیں مل رہیں۔   
برطانیہ: حکومتی پیشکش مسترد، ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کا 5 روزہ ہڑتال کا فیصلہ

برطانیہ میں حکومتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ریذیڈنٹ ڈاکٹر 17 سے 22 دسمبر تک پانچ روز کی ہڑتال کریں گے۔    

دوسری جانب وزیر صحت نے الزام عائد کیا کہ ہڑتال کا مقصد این ایچ ایس کو زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح رہے گی، ہڑتال کے دوران خدمات جاری رکھنے کے لیے سینئر ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جی پی کلینکس کھلی رہیں گی جہاں ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی، البتہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس عارضی طور پر بند ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عوام کو فوری مگر غیر جان لیوا مسائل کے لیے 111 آن لائن استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی نئی پیشکش کے باوجود ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال برقرار ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.047380 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list