Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 272|Reply: 0

امریکا: بھارتی شخص نے باپ کو ہتھوڑے سے ہلاک کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 20:12:37 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

امریکا میں 28 سالہ بھارتی نژاد نوجوان نے اپنے 67 سالہ والد کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔ ملزم ابھیجیت پٹیل پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا جب مقتول انوپم پٹیل کی اہلیہ آفس میں جبکہ باپ بیٹا گھر پر موجود تھے۔ انوپم پٹیل ذیابیطس کا مریض تھا اور اس کی شوگر مانیٹرنگ اہلیہ کے موبائل فون سے منسلک تھی۔ معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے شوگر لیول سے متعلق فون کال نہ آنے اور شوگر لیول میں کمی دیکھ کر اہلیہ پریشان ہو کر گھر پہنچیں تو بیٹے کو گیراج میں پایا۔

بیٹے نے والدہ کو دیکھتے ہی بتایا کہ اس نے والد کا بہت اچھا خیال رکھا وہ جا کر دیکھ لیں، کمرے میں پہنچنے پر انوپم پٹیل کی خون میں لت پت لاش بستر پر پڑی تھی۔

ابھیجیت پٹیل کی والدہ نے پولیس اور امدادی ٹیم کو کال کر کے اطلاع دی، پولیس کے مطابق ابھیجیت پٹیل نے خود کو فوراً پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا۔   
بھارت: ٹی وی بند کرنے کا کہنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پولیس نے مقتول کی بیوی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔   

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر پر کم از کم دو شدید ضربیں لگائی گئیں جن کے سبب ان کی کھوپڑی اور ناک ٹوٹ گئی۔

تفتیش کے دوران ابھیجیت پٹیل نے بتایا کہ اسے اپنے والد کو قتل کرنا اپنا فرض محسوس ہوا کیونکہ بچپن میں اس کے والد نے کئی بار اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

ابھیجیت نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ہتھوڑا لے کر والد کے کمرے میں گیا اور کئی وار کیے، پھر ہتھوڑا وہیں رکھ کر باہر نکل آیا۔

طبی ریکارڈ کے مطابق ابھیجیت پٹیل کو شیزوفرینیا کی تشخیص ہو چکی ہے اور وہ ماضی میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل بھی رہ چکا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی طور پر مستحکم نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:51 GMT+5 , Processed in 0.047686 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list