Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 666|Reply: 0

راکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ سے معافی کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 20:45:07 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بالی ووڈ فلموں کی آئٹم گرل، اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے راکھی سانت نے وزیرِاعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسلام میں عورت کے لیے حجاب پہننا لازم ہے اور کسی خاتون کا حجاب کھینچنا انتہائی توہین آمیز عمل ہے۔








رکھی ساونت نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص کسی مسلمان خاتون کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے جو اپنی روایات پر عمل کر رہی ہو؟ اگر کوئی آپ کی دھوتی کھینچ لے تو کیا آپ کو یہ گوارا ہوگا؟

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ انہیں کچھ بھی کہیں، مگر ان کا دل ہمیشہ درست جگہ پر ہوتا ہے۔ ایک اور صارف نے انہیں بہادر قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسی بات صرف رکھی ساونت ہی کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلی نتیش کمار نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کو ایوارڈ دیتے ہوئے اچانک اس کا حجاب نیچے کھینچ دیا تھا، جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔

اس واقعے نے عالمی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے اور اسے اسلاموفوبیا سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.045744 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list