Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 838|Reply: 0

بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کبڈی کھلاڑی کا بیان سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 20:15:25 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلنے والے عبیداللّٰہ راجپوت کا بیان سامنے آگیا۔

عبیداللّٰہ راجپوت نے کہا کہ ہر سال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے، پہلے بھی اس کپ میں شرکت کر چکا ہوں، پہلے جس ٹیم سے کھیلا تھا انہوں نے اس بار نہیں بلایا مجھے دوسری ٹیم نے بلایا تو وہاں چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حلفاََ کہتا ہوں کہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام بھارت اور پاکستان رکھا جائے گا، گراؤنڈ میں داخل ہو رہا تھا تو دوستوں نے کہا کہ آپ بھارت کی طرف سے کھیل رہے ہو۔   
پاکستانی کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے واقعے پر ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے کہا کہ چئیرمین چوہدری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔   

ان کا کہنا تھا کہ کمینٹیٹر کو کہا کہ وہ اعلان کر کے کہے کہ یہ بھارت پاکستان کا میچ نہیں ہے بلکہ لوکل کپ ہے، وہاں جا کر بھارت پاکستان کے نعرے لگے، میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ نعرے لگیں گے اور جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

عبیداللّٰہ راجپوت نے کہا کہ یہ صرف ایک کپ ہے بلکہ ورلڈکپ نہیں تھا اور نہ ایسے ورلڈ کپ ہوتا ہے، اگر ورلڈ کپ ہوتا تو میں ضرور پاکستان سے کھیلتا، میں پاکستانی ہوں، پاکستان پر جان بھی قربان ہے، کچھ لوگوں نے منفی کمنٹس بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھی ہوا ہے تو معافی چاہتا ہوں۔ اپنی فیڈریشن، استاد اور چاہنے والوں سے معذرت کرتا ہوں، اس کپ کو کپ ہی رہنے دیں ورلڈکپ ایسے نہیں ہوتے۔
















واضح رہے کہ پاکستان کے ایک کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے کہا کہ چئیرمین چوہدری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان کی یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:49 GMT+5 , Processed in 0.047549 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list