Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 398|Reply: 0

جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں: عبدالعلیم خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 03:24:14 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہ بدلیں، جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائیں، اپنے اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی فکر کریں۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں، لوگوں کے مسائل کےحل کے لیے نئے صوبوں پر کیسے اعتراض ہوسکتا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتوں سمیت سب کے لیے ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات نے کہا کہ اس پارٹی کے ایک ایک شخص اور ان کے ہر عمل کو جانتا ہوں، مجھے اس پارٹی کے اندر اور باہر ہر چیز کا باخوبی علم ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، باقی پارٹیوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:51 GMT+5 , Processed in 0.045890 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list