Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 414|Reply: 0

بھارت حجاب تنازعہ: بہار کی خاتون ڈاکٹر کا ڈیوٹی سے انکار، ہیلتھ منسٹر کا معاملے سے لاعلمی کا اظہار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 16:24:35 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  

بھارتی ریاست بہار کے وزیرِاعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک تقریب کے دوران نقاب کھیچنے پر خاتون ڈاکٹر نے احتجاجاً سرکاری نوکری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وزیرِاعلیٰ کے نامناسب رویے کا نشانہ بننے والی خاتون ڈاکٹر نصرت پروین نے سرکاری نوکری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار کے وزیرِ صحت منگل پانڈے نے اس معاملے سے مکمل طور پر لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر منگل پانڈے نے جواب دیتے ہوئے کہا  کہ مجھے ایسی کسی خبر کا علم نہیں کہ ایک خاتون ڈاکٹر نے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد سرکاری ملازمت جوائن کرنے سے انکار کر دیا ہو۔

منگل پانڈے نے تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں برسرِ اقتدار این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ خواتین کا احترام اور اِنہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کیا ہے۔   
خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلیبھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش...   

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا۔

ایک تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے  ڈاکٹر نصرت پروین کے چہرے پر موجود نقاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پہلے کہا ’یہ کیا ہے‘ اور پھر ان کا نقاب خود ہٹا دیا تھا جس سے ان کا چہرہ عیاں ہو گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.049116 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list