Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 648|Reply: 0

’SIM‘ کن الفاظ کا مخفف ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 21:36:17 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں موبائل فون انسان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے اور جس کے پاس موبائل فون ہے تو اس میں یقیناََ سم کارڈ بھی ہوگا۔

سم کارڈ موبائل فون کو نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے اور دیگر افراد کو کالز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگر یہ سوال سب کے ذہن میں نا بھی آیا ہو مگر کچھ لوگوں کے ذہن میں تو ضرور آیا ہوگا کہ آخر سم (SIM) کن الفاظ کا مخفف ہے؟

یہاں آج اس سوال کا جواب جان لیتے ہیں، سم (SIM) دراصل ’سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول‘ کا مخفف ہے۔

دنیا کا پہلا سم کارڈ 1991ء میں سامنے آیا تھا، اس کارڈ میں صارف کے بارے میں مخصوص تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن سے نیٹ ورک کو انفرادی سبسکرائبرز کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سم کارڈ کو جی ایس ایم (گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز) ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا۔

ابتداء میں اس کارڈ کا حجم ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہوتا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹا ہوتا گیا اور اب نینو سم کارڈز زیادہ عام ہیں بلکہ موجودہ دور میں تو ای سمز کا بھی استعمال ہو رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:07 GMT+5 , Processed in 0.047047 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list