Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 640|Reply: 0

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس: علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 22:54:38 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی۔

عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان کو شٹ اپ کہا تو جواب میں پلوشہ نے انہیں یو شٹ اپ کہہ دیا۔

سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کروانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں، پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟ جس کے جواب میں علیم خان بولے آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ علیم خان کے اس رویے پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے؟ میں نے سوال پوچھا ہے، جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں۔

ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.047627 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list