Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 61|Reply: 0

زمین سے 25 نوری سال کے فاصلے پر خلا میں خطرناک تصادم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 23:34:17 | Show all posts |Read mode
ماہرینِ فلکیات نے ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی ہبل ٹیلی اسکوپ استعمال کرتے ہوئے قریبی سیاروی نظام میں خطرناک تصادم کا مشاہدہ کر لیا۔



فومل ہاٹ نامی روشن ستارے کا مشاہدہ کرتے ہوئے سائنس دانوں نے ستارے کے گرد بڑے اِجرام کا تصادم دیکھا۔ فومل ہاٹ سسٹم ایک شدید غیر مستحکم نظام ہے، بالکل ویسے ہی جیسا ہمارا نظامِ شمسی اپنی تخلیق کے چند کروڑ برس بعد تھا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکیلے کے پرنسپل محقق پال کیلس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار کسی ایگزو پلینٹری سسٹم میں عدم سے روشنی آتی دیکھی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ ہبل سے لی گئی ماضی کی تمام تصاویر میں یہ روشنی موجود نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ سائنس دانوں نے دو انتہائی بڑے اِجرام کے درمیان شدید تصادم دیکھا ہے اور اس سے بننے والے ملبے جیسا ہمارے نظامِ شمسی میں کچھ نہیں ہے۔

زمین سے 25 نوری سال کے فاصلے پر موجود فومل ہاٹ ستارہ رات کے آسمان پر سب سے روشن ستاروں میں سے ایک ہے جو سدرن فِش کے نام سے جانی جانے والے جھرمٹ میں واقع ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:51 GMT+5 , Processed in 0.045337 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list