Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 273|Reply: 0

ڈھاکا: انگریزی اخبار کے دفتر کو مظاہرین نے آگ لگا دی، عملہ کئی گھنٹوں تک محصور رہا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-20 00:12:26 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بنگلادیشی میڈیا

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مظاہرین نے معروف انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار کے دفتر کو آگ لگا دی، عملہ 4 گھنٹے تک محصور رہا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اخبار کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 صحافی اور عملے کے دیگر ارکان 4 گھنٹے سے زائد وقت تک عمارت میں محصور رہے، بعد ازاں فوج اور فائر سروس نے انہیں بحفاظت نکال لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 9 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگائی گئی، جس سے شعلے اٹھنے لگے اور عمارت میں دھواں تیزی سے پھیل گیا۔

دھویں کے باعث صحافیوں اور عملے کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ جان بچانے کے لیے چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔   
سنگاپور: فائرنگ سے زخمی بنگلادیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کا دورانِ علاج انتقال

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم رہنما عثمان ہادی سنگاپور میں دورانِ علاج انتقال کر گئے۔   

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شیخ حسینہ کے خلاف چلنے والی 2024ء کی جولائی تحریک کے نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کی سنگاپور میں علاج کے دوران موت کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

مظاہرین نے دی ڈیلی اسٹار اور بنگالی اخبار پرتھم آلو پر ہادی کے قتل کا ماحول بنانے کا الزام عائد کیا، جسے اخبار نے سختی سے مسترد کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے فائر سروس کی گاڑی کو آگ بجھانے سے روکا، جس سے امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

حملہ آوروں نے دفتر کے فرنیچر، کمپیوٹرز، کیمروں اور دیگر الیکٹرانک سامان کو نقصان پہنچایا اور بعض اشیاء لوٹ کر لے گئے، عمارت میں اس وقت بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل ہے۔

اخبار انتظامیہ کے مطابق تقریباً صبح 5 بجے تمام محصور افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم ابتدائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا، جبکہ صحافتی و سیاسی شخصیات نے تشدد ختم کروانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:51 GMT+5 , Processed in 0.086379 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list