Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 89|Reply: 0

اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری، ڈی نوٹیفائی جسٹس جہانگیری شامل نہیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-20 00:12:29 | Show all posts |Read mode
  

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈی نوٹیفائی ہونے کے باعث ججز روسٹر میں شامل نہیں ہیں۔

طارق محمود جہانگیری کی برطرفی سے جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ غیرفعال ہو گیا، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس خادم حسین سومرو آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں۔

ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔

ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق دوسرے اسپیشل ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں اسپیشل ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا، تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔  

ڈیوٹی روسٹر 22 اور 23 دسمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے، 24 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:07 GMT+5 , Processed in 0.045639 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list